نئی دہلی، 12؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی ) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بعد اب کانگریس کے کئی دیگر قدآور لیڈران کا ٹوئٹر اکاؤنٹ لاک کر دیا گیا ہے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اجے ماکن، کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا، لوک سبھا میں پارٹی کے وہپ منیکم ٹیگور، آسام کانگریس کے صدر جتیندر سنگھ اور مہیلا کانگریس کی صدر سشمتا دیو کے اکاونٹ لاک کئے گئے ہیں۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اجے ماکن نے کہا کہ ٹوئٹر نے میرا بھی اکاؤنٹ لاک کر دیا ہے، کیونکہ مین نے بھی خاتون اور دلت استحصال کےک خلاف راہل گاندھی کی حمایت کی تھی۔ جلد ہی حقیقی اچھے دن آئیں گے اور آپ (ٹوئٹ) ڈریں گے نہیں۔ یہ میری پیشن گوئی ہے۔‘‘
کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج پرنو جھا نے اس پر طنز کیا کہ لارڈ نریندر مودی، جیک اور ٹوئٹر نے رندیپ سرجے والا، اجے ماکن اور سشمتا دیو کا ٹوئٹر اکاؤنٹ لاک کر دیا ہے۔ کانگریس نے اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ سبھی کے ساتھ ناانصافی کے خلاف لڑائی جاری رہے گی
کانگریس کا الزام ہے کہ ٹوئٹر نے حکومت کے دباؤ میں کانگریس کے لیڈرا راہل گاندھی کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی کی ہے۔ راہل گاندھی گزشتہ ہفتہ ریپ کے بعد قتل کی گئی 9 سالہ بچی کے اہل خانہ سے ملے تھے اور انہوں نے اس ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔